13 August 2019 - 22:40
News ID: 441044
فونت
کشمیر میں موجودہ صورت حال نہایت سخت ہوتی جا رہی ہے وہاں فعال افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں آج ۹ روز ہو گئے ہیں کرفیو لگا ہوا ہے اور وہاں کے سیاسی لیڈروں کو قید کر لیا گیا ہے ۔

تازہ موصولہ رپورٹ کے مطابق اب وہاں علماء کو گرفتار کرنے کا کام تیز ہوتا جا رہا ہے ابھی تک بیس سے زیادہ علماء کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

کچھ روز پہلے کشمیر کے مشہور و فعال شیعہ عالم دین کو بے گناہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا اور یہ سلسلہ وہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ مزید علماء کی گرفتاری جاری ہے ۔

منصرین کا کہنا ہے کہ وہاں پر جو بھی حکومت ھندوستان کے اس غیر قانونی فیصلہ پر تنقید کر رہا ہے اس کو بغیر جواز کے گرفتار کر لیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ کشمیر کی عوام اس قانون کی کھل مخالفت کر رہی ہے اور ھندوستانی سیاتدان بھی مودی حکومت کے اس فیصلہ کو غیر آئینی اور مسلمان کے خلاف اقدام جانا ہے ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬