18 August 2019 - 18:18
News ID: 441086
فونت
اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والے چوبیس سے ستائیس سال کے درمیان کی عمر کے چاروں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ہفتے کی صبح بھی غاصب صیہونی حکومت کےجنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬