‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2019 - 20:01
News ID: 441143
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے یاد دہانی کی کہ اہل بیت اطھار علیھم السلام کا راستہ حقیقی اسلام کی دستیابی کا بہترین اور معتبر راستہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حرم مطهر حضرت امیرالمومنین علی (علیه السلام) کے زائرین نے مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں محاسبہ نفس، ترک گناه، توجہ اور تقرب خداوند سبحان کی تاکید کی اور کہا: ہر شخص صبح و شب اپنے نفس کا محاسبہ کرے ، استغفار کرے ، اسلامی بنیادوں ، نبی اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) اور اهل بیت عصمت و طهارت (علیهم السلام) کی سنت کا پابند رہے ۔

انہوں نے اهل بیت (علیهم السلام) سے تمسک اور اپ کے راستہ پر گامزن رہنے کی تاکید کی اور بیان کیا کہ اہل بیت اطھار علیھم السلام کا راستہ حقیقی اسلام کی دستیابی کا بہترین اور معتبر راستہ ہے ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا کہ مومن کے اعمال کی قبولیت اس کے کردار اور برتاو سے معین کی جاتی ہے ، ہم خداوند متعال سے مومنین کے اعمال ، ان کی زیارتوں نیز ان کے چین و سکون کی دعا کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬