‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2019 - 17:57
News ID: 441154
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری :
شیعہ علماء کونسل نے عزاداری سیدالشھداء کی راہ میں رکاوٹوں کو مسترد کر دیا ہے۔

رسا نویز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہرلاہور میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی پنجاب کے صدر حجت الاسلام سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ عزاداری کے فروغ کے حوالے سے انتظامیہ سے تعاون اور رکاوٹوں کو مسترد کیا جائے گا۔ اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ عزاداری کے سلسلے میں کسی بھی جگہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ یا لچک ممکن ہی نہیں۔ چاہے اس کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں یا شہادتوں کا سامنا کرنا پڑے۔

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے بعض مقامات پر پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے عزاداری سیدالشھداء کی راہ میں رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے بانیان مجالس اور امام بارگاہوں کے متولیان سے شورٹی بانڈز لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ عزاداری ہر صورت ہوگی اور کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

در ایں اثناء امام بارگاہ بوستان زہرا (ع) فیصل آباد میں تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی قوتوں اور طاقتوں نے کثیر سرمایہ لگا کر پاکستان میں تشیع کو کمزور کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود ذلیل ہو گئے اور تشیع سربلند اور سرفراز ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے دوران پاکستان بھر میں امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ماتمی جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬