28 August 2019 - 14:35
News ID: 441164
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف نے قرآن کریم اور ائمہ معصومین(ع) سے موصولہ اسلامی تعالیمات کے تحفظ پر زور دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کا دفتر، کاظمین کے حرم مقدس کے متولی اور ان کے ہمراہ وفد کا میزبان تھا ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں زائرین کی بہتر خدمت کئے جانے کی تاکید کی اور کہا کہ خداوند متعال تمام مومنین کو زائرین کی خدمت کی توفیق سے مالا مال کرے ۔

نیز بغداد عراق میں انڈونیشیا کے سفیر« بابلیگ اونٹاریو Babilig Ontario » نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات کی ۔

اس مرجع تقلید نے اس ملاقات میں قرآن کریم و احادیث رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) و اهل بیت (علیهم السلام) سے ماخوذہ اسلامی تعلیمات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور مسلمانوں کے درمیان دینی مفاھیم کی ترویج اور اخلاقی بنیادوں پر استوار ان کی شخصیت کے تحفظ کی تاکید کی ۔

بغداد عراق میں انڈونیشیا کے سفیر نے اس ملاقات میں حضرت آیت الله حکیم سے ملاقات پر اظھار مسرت کیا اور دین اسلام و انسانی معاشرہ کی خدمت میں مراجع کے کردار کو اہم جانا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬