07 September 2019 - 10:24
News ID: 441236
فونت
کربلا کے شیر خوار کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام جمعے کو دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منایا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام محرم الحرام کی اہم ترین رسم ہے جس دن یوم عاشور کو میدان کربلا میں شہید ہونے والے بچوں اور خاص طور سے طفل شیر خوار، علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جاتی ہے۔

کربلائے معلی میں بھی شیرخوارحسینی کی یاد میں بہت بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں ماؤں نے اپنے کم سن بچوں کے ساتھ شرکت کی جہنوں نے مخصوص سبز لباس پہنے ہوئے تھے۔

اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے اپنے علاقائی انداز میں نوحہ خوانی اور سینیہ زنی کرکے حضرت رباب سلام اللہ علیھا کو ان کے طفل شیر خوار کا پرسہ دے رہی تھی -

عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام ایران، عراق، ہندوستان، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان سمیت دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منعقد کئے گئے۔

پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،کراچی،کویٹہ، اورپاراچنارمیں کربلا کے شیر خوار کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام بھرپور طریقے سے منایا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اس موقع پر ماوں نے اپنے بچوں کو سبز لباس پہنا رکھے تھے جبکہ بچوں کے ماتھے پر لبیک یا امام زماںؑ درج تھااورخواتین نے اپنے بچوں کو راہ امام زماںؑ میں قربان کرنے کا عہد کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم حضرت علی اصغرؑکے عنوان سے منایا جاتا ہے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬