‫‫کیٹیگری‬ :
07 September 2019 - 12:18
News ID: 441242
فونت
آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار:
مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے پاس جو کچھ بھی تھا سارا کا سارا اپ نے دین کی راہ اور اسلامی معارف کی بقا میں نثار کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار اور ان کے فرزند حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے حضرت امام حسن عليه السلام کی بیٹی کے مرقد مطھر "علوية شريفة " کی زیارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ محرم ، دو گوشے کا بیانگر ہے ایک گوشہ حضرت امام حسین (علیه السلام) کی رھبریت میں خیر کا گوشہ اور دوسرا یزید (علیهما اللعنه) کی رھبریت میں شر کا گوشہ ، موجودہ دور اور دنیا میں بھی دونوں گوشے موجود ہیں کہ جس کے سلسلہ میں گفتگو کی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: عاشور کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کے پاس جو کچھ بھی تھا ، سارا کا سارا اپ نے دین کی راہ اور اسلامی معارف کی بقا میں نثار کردیا ۔

آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے واضح طور سے کہا کہ حقیقی اسلامی معارف کا منبع اهل بیت (علیهم السلام) ہیں، ان بزرگوں کی ذات گرامی ایک ایسی رسی ہے جو دنیا و آسمان کو ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہے اور ان بزرگوں کا کلام حق و حقیقت کی دعوت دیتا ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬