‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2019 - 10:47
News ID: 441254
فونت
علامہ حسن ظفر نقوی :
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے۔

یہ بات انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسینیت انسانیت کا پیغام ہے، انسانیت اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا اور اسی میں ہم سب کی بقاء ہے کہ ہم ان مقدس ہستیوں کے در سے وابستہ رہیں تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمان آپکی جرات و بہادری اور حوصلے سے سبق حاصل کریں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا نام سر بلند ہو اور مسلمان بھی عزت و آبرو کے ساتھ جی سکیں، کیونکہ اس وقت پوری دنیا سامراجی شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے اور ان پر ہونے والے مظالم آواز بلند کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا اسی وجہ سے مسلمان مایوسی کا شکار ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬