‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2019 - 16:32
News ID: 441313
فونت
جوادی نے اطلاع دی:
نٹ مدرسہ فقاهت کے مدیر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں قم، نجف، مشهد، کربلا، بیروت اور دمشق میں ہونے والے 280 دروس خارج نشر کرنے پر اپنی آمادگی کا اظھار کیا ۔

نٹ مدرسہ فقاهت کے مدیر انجنیئر جوادی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں قم، نجف، مشهد، کربلا، بیروت اور دمشق میں ہونے والے مختلف دروس خارج کو نٹ سائٹ سے نشر کئے کی خبردیتے ہوئے کہا: فقہ، اصول، تفسیر، حدیث اور دیگر دروس کی آڈیو فائل اس ھفتہ سے سائٹ پر قرار دی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا: دروس کی رکارڈنگ کا سنچیر سے آغاز ہوچکا ہے کہ جو مدرسہ فقاھت کی سائٹ پر آپلوڈ کردی جائیں گی ، اس وقت 109 اساتذہ کے 282 دروس کی رکارڈینگ کا سلسلہ قائم ہے اور ابھی تک 58500 دروس کا ٹیکسٹ اور 99 هزار آڈیو فائل اکٹھا کی جاچکی ہیں کہ جو اس مدرسہ کا گراں بہا سرمایہ ہیں ۔

جوادی نے اس سائٹ کی توانائیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: طلاب اس سائٹ پر قم، مشهد، نجف اور دیگر شیعہ حوزات علمیہ کے اساتذہ کے دروس سرچ کرسکتے ہیں کہ انہوں نے کسی ایک موضوع اور عنوان کے سلسلہ میں کیا فرمایا ہے نیز ان کے استنباط کا کیا طریقہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: تقریبا درس ختم ہونے کے دوگھنٹے بعد درس کی آڈیو اور ۲۴ گھنٹے بعد اس درس کا ٹیکسٹ سائٹ پر قرار دیا جاتا ہے ۔

جوادی نے بیان کیا: حضرت آیت الله سبحانی کا درس خارج اصول ، حضرت آیت الله نوری کا درس خارج فقہ اور حضرت آیت الله جوادی آملی کا دروس تفسیر و خارج فقہ اس سائٹ سے لائیو نشر کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا: دروس خارج فقہ، اصول، تفسیر و حدیث، رجال، قواعد فقهیہ، کلام، فلسفہ و نهج البلاغہ میرے پروگرام کا حصہ ہے ۔

جوادی نے یاد دہانی کی: شھر قم ایران میں مسجد اعظم، فیضیہ، دارالشفاء اور مدرسہ آیت الله گلپائگانی کے دروس، شھر نجف عراق میں عتبہ علویہ اور دیگر مساجد کے دروس، شھر مشهد مقدس اور ایران کے بعض دیگر شھروں کے دروس، بیروت لبنان، دمشق شام، کربلائے معلی، قطیف و احساء سعودیہ عربیہ اور کابل افغانستان کے دروس نشر ہوتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن

مدرسہ فقاهت 280 دروس خارج نشر کرنے کو آمادہ

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬