22 September 2019 - 19:01
News ID: 441340
فونت
سید عباس موسوی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے میں ایران کا نام لے رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے میں ایران کا نام لے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے عافیت اسی میں ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی تجویز کو قبول کرلے ۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز اور عوام نے یکطرفہ جنگ بندی کرکے دنیا کو امن و صلح کا پیغام بھیجا ہے۔

اگر سعودی عرب نے یمنی عوام اور فوج کے امن کے پیغام کا مثبت جواب نہ دیا تو پھر خطے میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار سعودی عرب ہوگا۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ یمن جنگ ميں اپنی شکست کو چھپانے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب آرامکو پر حملے کا الزام ایران پر عائد کررہے ہیں جبکہ ان کے پاس اس کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬