‫‫کیٹیگری‬ :
23 September 2019 - 10:38
News ID: 441349
فونت
قرآن کریم کی روحانی پہلو روشناس کرانے کے لیے انڈین آرٹسٹ طویل ترین نسخہ تیار کررہا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کیٹایمز آف انڈیا  سے رپورٹ کے مطابق، انڈین آرٹسٹ" ایم ڈیلیف" قرآن کی روحانی تشخص روشناس کرانے کے لیے قرآن مجید کا طویل ترین نسخہ تیار اور انسانی حقوق سے متعلق آیات منعکس کرانا چاہتا ہے۔

ڈیلیف کے مطابق ایک غلط تصور یہ پایا جاتا ہے کہ قرآن صرف ایک خاص طبقے سے تعلق رکھتا ہے حالانکہ قرآن کا مخاطب بنی نوع انسان ہے۔

زیرتکمیل قرآن کی گذشتہ روز کیرالہ شہر کے اسکول «بهگوت گیتا» میں نمایش منعقد کی گیی، اس قرآن کی اب تک لمبائی تین سو میٹر تک پہنچ چکی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ ہزار میڑ تک پہنچ جایے گی۔

۳۰۰ صفحات پر مشتمل نسخے کے لیے وہ روزانہ ۱۰ گھنٹے کام کرتے ہیں اور سات مہینہ ہوچکا ہے جبکہ انکو امید ہے کہ تین سال تک یہ کام مکمل ہوجائےگا۔

ڈیلیف کے مطابق اس طرح خطاطی کی ترویج بھی ہوگی اور یہ فن بھی قرآن سے اخذ شدہ ہے مگر اس پر کم توجہ دی جاتی ہے۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬