‫‫کیٹیگری‬ :
23 September 2019 - 12:53
News ID: 441351
فونت
آیت الله عباس کعبی:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا کا ملک پر بڑھتا ہوا دباو، نظام اسلامی کو مٹانے کی کوشش ہے کہا: امریکا گفتگو کی سیاست سے ایران کو مٹانا چاہتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کی بنیادی ٹیم کے رکن آیت الله عباس کعبی نے آج مدرسہ فقہی علی بن موسی الرضا(ع) قم کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پروگرام میں کامیاب اور موفق طالب علم کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: روایات اهل بیت(ع) کی بنیاد پر کامیاب اور موفق طالب علم وہ ہے جو اپنے زمانہ کے حالات سے اگاہ رہے ، دشمن کی دشمنی کو بخوبی پہچانے نیز تعلیم و تقوائے الھی و اخلاقیات سے خود کو مزین رکھے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دور حاضر کی اہم ترین مشکل یہ ہے کہ طالب اپنی علم ، اخلاقی توانائیوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ وظائف کی انجام دہی میں سستی کرے مزید کہا: فقط دوسروں سے اپنے وظائف کو درست انجام نہ دینے کا مطالبہ کافی و مناسب نہیں ہے ۔

آیت الله کعبی نے یہ کہتے ہوئے کہ عصر حاضر کا حوزہ علمیہ ، ماضی کے بزرگ علمائے کرام کی کوششوں اور مجاہدت کے مرھون منت ہے کہا: ہمارے دور میں حوزہ علمیہ، ام خمینی(ره) کی تحریک اور کوششوں نیز شھیدوں کی فداکاری کے مرھون منت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہر ایک جوان طالب علم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کو عالمی سطح پر روشناس کرائے اور نئی اسلامی تہذیب کے تحقق نیز ظهور حضرت ولیعصر(عج) کا زمینہ فراہم کرے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود کا سقوط، آزادی قدس کا چابھی و کنجی ہے کہا: خدا کی عنایتوں سے آل سعود اور غاصب صھیونیت نابود ہونے والا ہے کہا: دنیا ایک عظیم اور تاریخی پیروزی اور منجی عالم بشریت حضرت مھدی دوراں(عج) کے ظھور کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا: جو بھی انقلاب سے خود کو دور کرے گا وہ خود نقصان اٹھائے گا اور انقلاب اسلامی خدا کی عنایتوں سے اپنے حقیقی راستہ پر گامزن رہے گا ۔/988/ ن

Comments
Anonymous
Australia
۲۹ September ۲۰۱۹ - ۱۶:۰۳
احسنتم
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬