24 September 2019 - 19:09
News ID: 441359
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ۲۴ رکن ممالک نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 24 رکن ممالک نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زیادہ تر یورپی ممالک ہیں جنھوں نے سعودی عرب کی انسانی حقوق کو پامال کرنے کے سلسلے میں سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے صحافیوں ۔ حریت پسندوں اور عام شہریوں کا قافیہ حیات تنگ کردیا ہے اور ان میں سے اکثر کو قید میں بند کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ جمال خاشقی استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں کسی ذاتی کام کے لئے گئے تھے ، جہاں سعودی عرب کے اہلکاروں نے اسے اغوا کرنے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔

سعودی عرب پہلے جھوٹ کا سہارا لیکر قتل سے انکار کرتا رہا لیکن بعد میں اس نے ٹھوس شواہد کی موجودگی میں جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرلیا۔ لیکن اس کے جنازے کو آج تک خاشقجی کے اہلخانہ کی تحویل میں نہیں دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬