‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2019 - 11:59
News ID: 441409
فونت
نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کو پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کو پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی (29 محرم الحرام 1441هـ بمطابق 29 ستمبر 2019ء کو نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (مہمان خانہ) کو اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کھولنے کے پہلے دن علمدارِ وفا حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکیرٹری جنرل انجیئنر محمد اشیقر، اداری سربراہان، خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس افتتاحی تقریب کا آغاز مسلم عقيل الشبكي نے تلاوت قرآن محید سے کیا اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے علامہ سید عدنان موسوی نے خطاب کیا اور زائرین کی خدمت کی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کی اور اسیران کربلا کی شام سے کربلا واپسی کا ذکر کیا اور اس کے بعدایک حزین دھن کے ساتھ علم کی پرچم کشائی کی گئی۔

مضیف حضرت عباس علیہ السلام میں بلند کیا جانے والا یہ علم زمین سے 40 میٹر بلند ہے جبکہ اس علم کی لمبائی 17 میٹر ہے اور چوڑائی 13 میٹر ہے اور اس کے اوپر (السلام عليك يا حامل لواء الحسين عليه السلام)سرخ رنگ میں لکھا ہوا ہے۔

اتنی بلندی پر اور اتنے بڑے علم کو اس مضیف (مہمان خانہ) میں لہرانے کا مقصد نجف سے کربلا کے راستے میں موجود علمدارِ وفا کے روضہ مبارک کی طرف سے بنائے جانے والے واحد مہمان خانہ پر علم کو ہی نشانی و علامت قرار دینا ہے۔

ہزاروں میٹر پر مشتمل اس مہمان خانہ کی تعمیر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے کئے جانے والے ان اقدامات کی ایک کڑی ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے انجام دئیے جا رہے ہیں اس مہمان خانہ میں زائرین کی خدمت کے لئے رہائش، کھانے، میڈیکل اور بہت سے دوسرے انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کی مناسبت سے پیدل زائرین کی لاکھون کی تعداد نجف اشرف سے کربلا کی طرف روانہ ہوتی ہے اسی طرح عراق کے مختلف شہروں سے بھی زایریں بیدل کربلا کی طرف پیدل سفر کرتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬