‫‫کیٹیگری‬ :
23 October 2019 - 15:34
News ID: 441496
فونت
سید علی ہجویری کانفرنس کے ہمراہ قرآنی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق برصغیرپاک و ہند کء عظیم نامور عرفانی شخصیت اور کتاب کشف المحجوب کے مصنف سعید علی بن عثمان ہجویری کی نوسوچھترویں برسی کے موقع پر «برصغیر میں اسلامی تمدن کی ساخت میں سید علی بن عثمان هجویری کا کردار» کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گیی جسمیں مختلف ممالک جیسے ایران، پاکستان، تیونس، برطانیہ، عراق اور یمن وغیرہ سے ۲۰۰ شخصیات شریک تھیں۔

لاہور کے داتا گنج دربار میں منعقدہ سیمینار میں پنجاب کے وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، خانہ فرھنگ لاہور کے ڈائریکٹر علی اکبر رضائی فرد، معروف پاکستانی رائٹر سجاد میر، برطانیہ سے شیخ سید اسرار الحسن شاه یمن سے، الشیخ خالد الشامی الیمنی ، عراق سے شیخ سید لطیف البرزنجی الصولی اور شیخ عمر السلیم البغدادی ، مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان اور دیگر دانشور شریک تھے۔

علی‌اکبر رضایی‌فرد نے برصغیر میں سید علی ہجویری خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انکے کردار اور خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی تمدن کی ساخت میں انکا اہم کردار تھا اور ہزار سال سے زاید گزرنے کے باوجود انکا عشق لوگوں کے دلوں زندہ ہے۔

دیگر علما اور مقررین نے بھی سید علی ہجویری کی خدمات پر خطاب میں انکے کردار کو اجاگر کیا۔

تین روزہ کانفرنس کے ہمراہ حسن قرآت اور نعت خوانی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬