27 October 2019 - 21:43
News ID: 441519
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے27اکتوبر یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرمیڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے،وادی کشمیرمیں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ چوراسی دنوں سے محصور ہیں،حکومت کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے،اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری مظلومین غزہ،لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کرے،انشااللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضروت کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

انہوںنے مزیدکہاکہ انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے،پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دینگے،قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے مظلوم کشمیری مسلمان مسلم امہ کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں کہ کب دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیرکی حمایت کے لئے آگے بڑھیں۔اور دنیا میں حمایت مظلومین کشمیر کی صدا ہر کونے کونے سے بلند کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬