03 November 2019 - 22:53
News ID: 441546
فونت
جیپور میں ہندو- مسلم امن و دوستی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

رسا نیوز ایجنیسی کی ٹائمز آف انڈیا سے رپورٹ کے مطابق، ہندو عبادت گاہ «موتی گونڈری» اور اسلامی گروپ کے تعاون سے ۹ نومبر کو ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نو نومبر کو عدالت بابری مسجد کے حوالے سے فیصلہ سنا رہی ہے۔

جیپور شہر میں ہندو مسلم رہنماوں کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماهنت کالیش شرما (Mahant Kailash Sharma، کا کہنا تھا تمام مذاہب بالخصوص ہندو مسلم سالوں سے یہاں امن سے رہ رہے ہیں اور ہماری ریلی کا مقصد بقائے باہمی کو اجاگر کرنا ہے جسمیں مختلف مذاہب کے لوگ شرکت کریں گے۔

جماعت اسلامی کے رہنما«محمد سلیم انجینیر» نے ریلی میں شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: نفرت پر امن کے غلبے کا وقت ہے اور ہم اس ریلی کے انعقاد سے بہت خوش ہیں۔

عدالت سترہ نومبر سے قبل فیصلہ سنا رہی ہے ، بابری مسجد ۱۶ ویں صدی کو «رام کوٹ» کے چوٹی پر تعمیر کی گئی تھی۔

ھندوں کا عقیدہ ہے کہ «رام» اس مکان میں جنم لے چکا ہے اور یہ انکا مقدس مقام ہے جسکو مغل دور میں تباہ کرکے مسجد تعمیر کی گیی ہے۔

دسمبر ۱۹۹۲ میں مشتعل ہندوں نے اس پر حملہ کرکے مسجد شہید کردیا تھا جبکہ فسادات میں سینکڑوں مسلمان بھی مارے گیے تھے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬