04 November 2019 - 21:47
News ID: 441551
فونت
پیر کو ایران میں عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن منایا گیا۔ اس مناسبت سے تہران اور دیگر شہروں میں طلبا اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے جلوس اور ریلیاں نکالیں۔ ان جلوسوں اور ریلیوں کے اختتام پر ایک قرار داد پاس کی گئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کی مناسبت سے ملک کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں سامراج کے خلاف مجاہدت کی علامتی گھنٹی بجائی گئی۔

اس علامتی تقریب میں ایرانی طلبا نے سامراج کے خلاف نعرے لگائے۔

اسی کے ساتھ ملک کے سبھی شہروں اور قریوں میں اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا اور عوام نے جلوس اور ریلیاں نکالیں۔ ان جلوسوں اور ریلیوں میں شرکت کرنے والوں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کرعالمی سامراج سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

تیرہ آبان مطابق چار نومبر، عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کے جلوسوں اور ریلیوں کے اختتام پر ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں مزاحمت اور استقامت کو دینی فرائض اور اسلامی انقلاب کے نا قابل تغیر اصولوں میں شمار کیا گیا۔

عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کو جو زوال پذیر ہے، انسانیت کا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں۔

ایرانی عوام نے اپنی اس قرار داد میں اسی طرح یورپی ملکوں کے بعض سربراہوں کو نا قابل اعتماد قرار دیا ہے۔ عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کی ریلیوں اور جلوسوں کی قرارداد میں ایرانی عوام نے فلسطینی مجاہدین کی جدوجہد، سعودی حکومت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت و پائیداری، بحرین اور نائیجیریا کے مظلوم عوام، اور حزب اللہ نیز خطے کی دیگر استقامتی قوتوں کی ہمہ گیر حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ایران کے عوام نے اپنی اس قرار داد میں استقامتی محاذ کے خلاف امریکا، صیہونی حکومت اور آل سعود کی سازشوں نیز لبنان اور عراق میں عوام کے مطالبات سے ناجائز فائدہ اٹھاکے اسلامی ملکوں میں شورش، بدامنی اور اختلاف و تفرقہ پھیلانے کی ان کی کوششوں کی مذمت کی ہے ۔ ایران میں عالمی سامراج سے مجاہدت کے قومی دن کی ریلیوں میں شرکت کرنے والوں نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں خطے کے سبھی ملکوں بالخصوص لبنان اور عراق کے عوام کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے عالمی دن کی مناسبت سے ایران اسلامی کے ایک ہزار شہروں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جن میں طلبا اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

ایران کے عوام ہر سال تیرہ آبان مطابق چار نومبر کو عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن مناتے ہیں ۔

ایرانی عوام اس دن ریلیاں اور جلوس نکال کے سامراج کے خلاف اپنی وحدت و یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ ایران اسلامی میں تیرہ آبان مطابق چار نومبر کا دن اسلامی انقلاب کی تاریخ کے تین اہم واقعات کی یاد دلاتا ہے۔

چار نومبر انیس سوچونسٹھ کو امریکا کی پٹھو ظالم شاہی حکومت نے حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو جلاوطن کیا تھا۔

اس کے بعد چار نومبر انیس سو اٹہتر کو ظالم شاہی حکومت نے ایران کے اسکولی طلبا کا قتل عام کیا اور چار نومبر انیس سواسّی کو حضرت امام خمینی کے پیرو یونیورسٹی طلبا نے اپنے انقلابی اقدام کے تحت تہران میں امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرلیا تھا۔ان میں سے ہر واقعہ ایرانی عوام کی سامراج دشمنی کی تحریک میں ایک اہم موڑ کی حییثیت رکھتا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬