13 November 2019 - 23:34
News ID: 441607
فونت
اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف امریکا کی غیر انسانی پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرہان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف دواؤں اور طبی ساز و سامان پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے اپیڈر مولیزیس بولوسا ( ای بی ) کے نتیجے میں پندرہ افراد کے جاں بحق ہونے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ اور تمام ممالک کو چاہئے کہ اس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کریں۔

اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق امریکہ ، ایران کے لئے دواؤں اور طبی ساز و سامان کی برآمدات میں آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کی پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹیں ختم کرنے کا پابند ہے۔

ایران میں ایپیڈر مولیزیس بولوسا ( ای بی ) ہاسپیٹل کے ڈائرکٹر حجت الاسلام سید حمید رضا ہاشمی گلپائگانی نے کچھ دنوں پہلے خبر دی تھی کہ ای بی مریضوں کے لئے دوائیں اور خاص بینڈیج بنانے والی سوئیڈن کی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے جن دواؤں کا آرڈر دیا ہے وہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بھیجی نہیں جاسکتیں ۔

ایپیڈر مولیزیس بولوسا ( ای بی ) ایک ایسی موروثی بیماری ہے جس کی وجہ سے جلد کا کینسر ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬