‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2019 - 20:34
News ID: 441643
فونت
، سید علی رضوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے کہا کہ ضرورت کے تحت سیاسی سرگرمیاں علماء کی ذمہ داری ہے مگر منصب نہیں خدمت مقصد ہونا چاہئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل علاممہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں آنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم کچھ دوستوں کی خواہش ہے کہ میں الیکشن لڑوں، فیصلہ عوام سے پوچھے بغیر ہر گز نہیں کرونگا، میرے لئے عوام اہم ہیں، اسمبلی نہیں۔

سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات اور حقوق کا سودا کیا جارہا ہے، بہت دکھ ہوتا ہے کہ بعض لوگ ملکر عوامی وسائل کو لوٹ رہے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو میں الیکشن میں ضرور حصہ لونگا تاہم حتمی فیصلہ عوام سے ہی پوچھ کر کروں گا، عوام جو چاہیں گے وہی کروں گا، میرا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے، میری خواہش ہے کہ عوام کے مفادات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جو کچھ کیا عوام کے لئے کیا، جدوجہد کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مجھے پتہ ہے کہ بعض لوگ ایوانوں میں بیٹھ کر کیا کچھ نہیں کرتے ہیں، اگر مسائل کا حل اسمبلی میں ہے تو مجھے اسمبلی میں جانے میں کوئی عار نہیں ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لئے تاحیات جدوجہد جاری رکھوں گا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬