24 November 2019 - 21:44
News ID: 441652
فونت
ایران کے مختلف شہروں میں ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد عوام نے پر امن مظاہرے کئے لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرکے منحرف کرکے بہت عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کے بعد ایرانی عوام نے مختلف شہروں بشمول ایلام، آبادان، بروجرد، مشہد، زاہدان، ماہشہر، شہرری، دامغان، شوش، خرمشہراور دماوند میں سڑکوں پر آکر پرامن مظاہروں کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے والے اغیار کے ایجنٹوں اور شرپسند عناصر کے اقدامات کی شدید مذمت کی امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اسلامی انقلاب ، انقلابی اقدار، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔ جبکہ ایران کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی حالیہ مداخلت اور اس کی طرف سے شرپسندوں کی حمایت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز پیرعظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬