03 December 2019 - 23:53
News ID: 441707
فونت
کشمیر میڈیا سرویس کے مطابق کشمیر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں مسلسل نافذ ہیں، جبکہ انٹرنیٹ و دیگر سروسز بدستور معطل ہیں۔ فوجیوں نے فائرنگ کر کے 4 ماہ کے دوران 853 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر میں بھارت کا لاک ڈاؤن 121 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، وادی میں بھارت کے 4 ماہ کے محاصرے میں 2 خواتین اور 3 لڑکیوں سمیت 38 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کئی سال سے گھر میں نظربند چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی شدید علیل ہو گئے ہیں، جنہیں ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں مسلسل نافذ ہیں، جبکہ انٹرنیٹ و دیگر سروسز بدستور معطل ہیں۔

فوجیوں نے فائرنگ کر کے 4 ماہ کے دوران 853 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

5 اگست سے حریت رہنماؤں اور سیاستدانوں سمیت 11 ہزار 401 کشمیری گرفتار یا نظربند ہیں۔

4 ماہ سے اب تک سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬