23 December 2019 - 09:05
News ID: 441800
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن جوانوں کے درمیان انحرافی فرقے ترویج کرنے میں مصروف ہے کہا: دلیلیوں کیساتھ اسلام کی تبلیغ کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اراکین سے ملاقات میں باطل عقائد سے مقابلہ کی تاکید کی اور کہا: ہمیں ہمیشہ باطل کے مقابلے میں اپنی چھاونیوں کو مستحکم رکھنا چاہئے اور اپنے بچوں کو منحرف ہونے سے محفوظ رکھنا چاہئے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے برجستہ استاد نے بہائیت کی وسیع فعالیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہر دور میں منحرف فرقے موجود تھے اور عصر حاضر میں بھی ہیں ، حتی مرسل آعظم (ص) کے دور میں بھی منحرف فرقے موجود تھے جو لوگوں کو گمراہ کیا کرتے تھے ۔

انہوں ںے تاکید کی : ہمیشہ کچھ لوگ معاشرہ کو گمراہ کرنے کے درپہ رہتے ہیں مگر یہ ہمارا وظیفہ ہے کہ ہم معاشرہ کو گمراہ ہونے سے بچائیں ، اگر ہم دلیلوں اور منطق کے ساتھ گفتگو کریں تو یقینا اثرانداز ہوگا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن جوانوں کے درمیان انحرافی فرقے ترویج کرنے میں مصروف ہے کہا: دلیلیوں کیساتھ اسلام کی تبلیغ کریں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬