‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2019 - 14:20
News ID: 441819
فونت
سابق پولیس افسر سنجیو بھٹ:
بھارت کی مودی سرکار نے گجرات کے مسلم کش فسادات میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کی قلعی کھولنے والے پولیس افسر سنجیو بھٹ پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کی مودی سرکار نے گجرات کے مسلم کش فسادات میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کی قلعی کھولنے والے پولیس افسر سنجیو بھٹ پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

پولیس افسر سنجیو بھٹ نے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے گواہی دی تھی کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں ریاست کی مودی سرکار ملوث تھی۔ پولیس افسر سنجیو بھٹ کو پہلے معطل کیا گیا، پھر نوکری سے نکال دیا گیا۔

سنجیو بھٹ نے بھارت کی سپریم کورٹ میں بطور گواہ اپنا نام درج کرایا تو ان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، جس کے بعد ایک 30 سال پرانے کیس میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ایک سیشن عدالت سے پولیس افسر سنجیو بھٹ کو عمر قید کی سزا دلوا دی گئی۔ پولیس افسر سنجیو بھٹ کی بیٹی ڈاکٹر آکاشی بھٹ نے امریکی کانگریس کے سامنے یہ ساری صورت حال بیان کر دی ہے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬