‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2019 - 14:28
News ID: 441826
فونت
آیت الله کعبی:
خبرگان کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ سماجی اور سیاسی مسائل سے علماء کی بے توجہی ضرر رساں ہے کہا کہ علمائے کیلئے روز مرہ کے مسائل سے آگاہی واجبات میں سے ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان کونسل کے رکن آیت الله عباس کعبی نے محلہ نیروگاہ قم کے ائمہ جماعات سے ملاقات میں عشرہ بصیرت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: علمائے کیلئے روز مرہ کے مسائل سے آگاہی واجبات میں سے ہے ۔

آیت الله کعبی نے فرمایا: مرسل آعظم(ص) وحی کے ذریعہ مسلمانوں کو ایمان اور تقوے کی جانب دعوت کے ساتھ معاشرہ کو بصیرت اور فتوں کے مقابل خاموش نہ رہنے کی دعوت دیتے تھے ۔

انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فقط دینی احکامات و اعتقادات سے اگاہی اور اخلاقیات سے مزین ہونا کافی نہیں ہے بلکہ بصیرت کا ہونا بحد ضروری ہے کہا: اگر معاشرہ کے پاس بصیرت نہ ہو تو اپنے امام کے مقابل بھی اٹھ کھڑا ہوگا، وہ بے بصیرت معاشرہ ہی تھا جس نے امیرالمومنین علی علیہ السلام کے مقابل قیام کیا، فقط رھبروں کی بصیرت کافی نہیں ہے بلکہ معاشرہ کا بھی بابصیرت ہونا ضروری ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل میں خوزستان کے نمائندہ نے علماء کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : بصریت اس قدر اہم ہے کہ نماز جمعہ میں دو خطبہ ایک عبادی تو دوسرا سیاسی موجود ہے کہ امام جمعہ معاشرہ کو جہاں تقوائے الھی کی دعوت دیتا ہے وہیں انہیں بصریت کی بھی تاکید کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا: امام زمانہ(عج) کی تقوقیع کے مطابق عوام اپنے تمام مسائل حتی سیاسی امور میں بھی علماء کی سمت مراجعہ کرے اسی حوالے سے علمائے کیلئے روز مرہ کے مسائل سے آگاہی واجب ہے ۔

آیت الله کعبی نے بے بصیرتی کے اثار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ممکن ہے کہ فرد یا ملت الھی رھبروں کی ہمراہی اور کامیابی پانے کے بعد بھی بے بصیرتی کا شکار ہوکر ماضی کی طرف پلٹ جائے جیسا کہ حضرت موسی (ع) کے دور نبوت میں ان کی قوم کے ساتھ ہوا اور یا صدر اسلام کے مسلمان رسول اسلام (ص) کی رحلت کے بعد پلٹ گئے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬