‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2020 - 13:26
News ID: 441883
فونت
گذشتہ روز نماز مغربین کے بعد جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر جامعہ ایمانیہ بنارس میں تعزیتی جلسہ اور مجلس ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعزیتی جلسہ سے امام جمعہ بنارس حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد ظفر الحسینی صاحب نے اپنے بیان میں مومنین بنارس کی خدمت میں جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوۓ ان کی شہادت پر تسلیت و تعزیت پیش کی۔
ساتھ ہی مولانا موصوف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ مومنین کو اس بات کی طرف متوجہ ہونا چاہیۓ کہ سامراجی طاقتوں کا اصل نشانہ کوئی اور نہیں بلکہ مکتب اہل بیت ع سے تعلق رکھنے والے ہیں۔
امریکا اور اسرئیل کی ناپاک حرکتوں پر اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ حکومت ہندوستان سے مطالبہ ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل سے اپنا رابطہ ختم کرے کیوں کہ اب تک تجربہ رہا ہے دنیا میں جس جگہ بھی ظلم و بربریت ہوئی یا ہو رہی ہے جتنے بھی فتنے پھیلاۓ جا رہے ہیں ان سب میں ظاہری طور پر یا خفیہ طریقے سے شیطان اکبر امریکا اور اسرائیل ہی کا ہاتھ پایا جاتا ہے اور ہے۔

تعزیتی جلسہ سے قبل مجلس عزا کو عالی جناب مولانا سید واجد علی صاحب قبلہ (استاد جامعہ ایمانیہ) نے خطاب کیا مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شعراۓ کرام نے بھی شہیدوں کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا مومنین نے اپنے غصہ کا اظہار امریکا اور اسرائیل مرد آباد کے نعروں سے کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬