07 January 2020 - 20:03
News ID: 441901
فونت
غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملہ مکمل طور پر امریکی پلان تھا اور اس میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملہ مکمل طور پر امریکی پلان تھا اور اس میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔

تل ابیب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا کی تازہ ریاستی فوجی دہشت گردی پر ایران کی جوابی اور انتقامی کارروائیوں کے خوف سے غاصب صیہونی حکومت وحشت زدہ ہوگئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے اپنی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے کاروان پر حملہ اور ان کا قتل مکمل طور پر امریکی کارروائی ہے اور اس میں اسرائیل کسی بھی طرح شریک نہیں تھا۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے اس لئے اس میں اس کو نہ گھسیٹا جائے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پر امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے کے بعد انھوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور امریکا کو مبارکباد دی تھی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬