08 January 2020 - 12:39
News ID: 441913
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : جنگ نہیں چاہتے مگر کسی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے مگر کسی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے، اُن اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں سے ہمارے شہریوں، سینیئر عہدیداروں پر حملہ کیا گیا، ایران نے اپنے دفاع میں متناسب اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم نے اپنا حق دفاع استعمال کیا ہے جو اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 5 کے مطابق ہے۔

سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کی جانب سے عراق میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بیان کیا : ہم اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور سنیئر فوجی حکام کو ہدف بنایا گیا تھا۔

ایران نے آج کی علی الصبح عراق میں امریکہ کے دہشتگردی حملے کے جوابی ردعمل میں عراق میں موجود امریکی فوجی عین الاسد اڈے پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

امریکا سے بدلہ لیتے ہی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کرمان میں کر دی گئی۔ ادھر عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فرنٹ نے بھی امریکی فوج کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬