08 January 2020 - 13:06
News ID: 441914
فونت
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان:
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عوام جمعہ10 جنوری کو پاکستان بھر میں پر امن احتجاج کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عوام جمعہ10 جنوری کو پاکستان بھر میں پر امن احتجاج کریں۔

دفتر قائد ملت جعفریہ نے بیان کیا کہ اسلام کا واضح روشن اور متفق علیہ درس ہے اور انسانیت کا تقاضہ بھی ہے کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کی جائے۔

اس دور میں امریکی استعمار صف اول کا ظالم ہےجو کھلم کھلا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کا غاصب اور ان پر مظالم توڑنے والا ہے۔

امریکی استعمار نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو بے دردی سے شہید کرکے انتہائی گھناؤنی جرم کا ارتکاب کیا ہے اس ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا ذمہ داری ہے۔

پاکستانی عوام بروز جمعہ 10جنوری ۲۰۲۰ کو پر امن احتجاج کریں آئمہ جمعہ و جماعت سانحہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ظالم قوتوں امریکی سامراج کی مذمت کریں اور بعد از جمعہ پر امن احتجاج کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬