12 January 2020 - 11:24
News ID: 441922
فونت
دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا کو پر تشدد حملے کا نشانہ بنانے والےآر ایس ایس کے60 غنڈوں کو شناخت کرلیا گیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا کو پر تشدد حملے کا نشانہ بنانے والےآر ایس ایس کے60 غنڈوں کو شناخت کرلیا گیا ہے ۔

اطلاعات اکےمطابق جواہر لعل یونیورسٹی کےطلبا اور فیکلٹی پر حملے کرنے والے آر ایس ایس کےغنڈوں کا تعلق یونیٹی اگینسٹ لیفٹ نامی واٹس ایپ گروپ سے ہے۔

اس گروپ کا تعلق گذشتہ دنوں جےاین یو پر ہونے والے حملے سےہے۔

ادھر جواہرلعل یونی ورسٹی کےطلبا پر راشٹراپتی بھون کی جانب مارچ کے دوران پولیس تشدد کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آگئی۔

نئی وڈیو میں پولیس کو طلبہ پر لاٹھی چارج کرتے ،مارتے پیٹتے اور گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پولیس نے متعدد طلبہ کو حراست میں بھی لے لیا۔

طلبہ بھارتی صدر کی رہائش کی طرف مارچ کرکے احتجاج رکارڈ کرانا چاہتے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬