14 January 2020 - 20:58
News ID: 441931
فونت
ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مہم جاری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف منگل کو بھی دھرنے، اجتماعات اور مظاہرے کئے گئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے ہر روز یونیورسٹی طلبا، سماجی کارکن، سیول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن جمع ہوتے ہیں اور شام تک تقاریر اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اسی کے ساتھ دہلی کے علاقے شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا سردی میں بے انتہا شدت کے باوجود جاری ہے۔ شاہین باغ قومی ہائی وے پر دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ دھرنا آئین بچانے کے لئے شروع کیا ہے اور جب تک حکومت شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کو واپس نہیں لے لیتی ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب ریاست کیرالا کی حکومت نے آئین کی دفعہ ایک سو اکتس کے تحت سی اے اے کی آئینی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلینج کردیا ہے۔

کیرالا کی حکومت نے عدالت عظمی میں دائر کردہ اپنی درخواست میں قانون اور انصاف کی وزارت اور حکومت ہند کو مدعا علیہ بنایا ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہندوستانی سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر ساٹھ عرضیاں داخل کرائی جاچکی ہیں لیکن کسی ریاستی حکومت کی طرف سے دائر کی جانے والی یہ پہلی پٹیشن ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬