‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2020 - 14:55
News ID: 441965
فونت
بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف جہاں عوامی مظاہرے جاری ہیں وہیں اب ایک پوسٹ کارڈ اور خطوط کی مہم چلائی جارہی ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے بھارت کو تقسیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف جہاں عوامی مظاہرے جاری ہیں وہیں اب ایک پوسٹ کارڈ اور خطوط کی مہم چلائی جارہی ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے بھارت کو تقسیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

اب تک وزیرِ اعظم نریندرمودی کو ہزاروں خطوط اور پوسٹ کارڈ بھیجے گئے ہیں جن میں متازع بل کو واپس لینے اور مودی سے بھارت تقسیم نہ کرنے کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

بھارتی عوام نے مزید پوسٹ کارڈ تیار کرلیے ہیں جبکہ ہزاروں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ یہ تحریک نئی دہلی کے علاقے شاہین باغ سے شروع ہوئی جو مسلم اکثریتی علاقہ ہے تاہم ان میں ہندو سمیت دیگر مذاہب کے افراد بھی مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔

پوسٹ کارڈز میں نریندر مودی سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنی شہریت اور ملک سے وفاداری بار بار ثابت کرنا پڑرہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے متنازع قوانین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھارتی سیکولرازم کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

کانگریس سمیت کئی جماعتوں نے یہ بل عدالت میں چیلنج بھی کردیا ہے جس کی سماعت اگلے ہفتے سے شروع ہورہی ہے۔ بھارت کی ایک ارب 23 کروڑ آبادی میں مسلمانوں کی آبادی 15 فیصد ہے اورمسلمانوں کا مؤقف ہے کہ یہ قانون انہیں دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔ سی اے اے کے بعد بی جے پی کی حکومت نے نیشنل پاپولیشن رجسٹری (این پی آر) کا عمل شروع کیا ہے جس میں کسی بھی وقت بالخصوص مسلمانوں کو اپنے کاغذات دکھاکر اپنی شہریت ثابت کرنا ہوتی ہے۔

ایک پوسٹ کارڈ پر تحریر تھا کہ جب مسلمانوں نے جنگِ آزادی لڑی ہے تو انہیں اپنی شہریت اور وفاداری ثابت کرنا کیوں ضروری ہے؟ ایک اور خط میں لکھا تھا کہ ہم مذہب کی بنیاد پر تقسیم کا یہ قانون مسترد کرتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬