21 January 2020 - 18:23
News ID: 441972
فونت
جفری ساچز :
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا بدترین صدر قراردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ساچز نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا اور حتی خود امریکی عوام کے لئے ایک ناموزوں اور خطرناک شخص ہیں انہیں امریکا کا بدترین صدر قراردیا -

ترقیاتی امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر جفری ساچز نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے حکم کا حوالہ دیا اور امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ایسا نہیں کرسکتے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھ کر ایک ایرانی عہدیدار کو قتل کرنے کا حکم دو اور اس کو ایک معمول کی بات بتاؤ اور اس اقدام کو صحیح ٹھراؤ -

گوترش کے خصوصی مشیر نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بارے میں بھی کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ایک صحیح سمجھوتے پر ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے درمیان مذاکرات انجام پائے اور معاہدہ طے پایا لیکن ٹرمپ نے اس بین الاقوامی معاہدے کو ختم کردیا اور پوری دنیا کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا اور یہ ایک طرح کا پاگل پن ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬