21 January 2020 - 18:29
News ID: 441973
فونت
پلوامہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان کو جاں بحق کردیا۔جس کے بعد دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا۔

اس سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھی جنہیں انتہائی نازک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا دیا اور فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬