21 January 2020 - 19:27
News ID: 441977
فونت
اقوام متحدہ :
جیفری سیکز نے کہا کہ اس وقت اقتصادی پابندیوں نے ایران پر دباؤ ڈال رکھا ہے جبکہ یورپ نے (جوہری معاہدے کے حوالے سے) ایران کی مدد کرنے کیلئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرش کے سپیشل ایڈوائزر اور ماہر اقتصاد جیفری سیکز نے "پائیدار ترقی" کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اقتصادی پابندیوں نے ایران پر دباؤ ڈال رکھا ہے جبکہ یورپ نے (جوہری معاہدے کے حوالے سے) ایران کی مدد کرنے کیلئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔

جیفری سکز کا کہنا تھا کہ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ یورپ نے جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے امریکہ پر تاحال کوئی دباؤ نہیں ڈالا بلکہ وہ ایران پر ہی تنقید کرتا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے خصوصی مشیر جیفری سیکز نے کہا کہ یورپ کو جوہری معاہدے کے متعلق اپنے موقف پر زور دینا چاہئے اور اُسے چاہئے کہ وہ امریکہ سے کہے کہ اب وہ رعب جمانا چھوڑ دے کیونکہ ہم ایک عالمی معاہدہ چاہتے ہیں اور اگر تم نہیں چاہتے تو یہ تمہارا مسئلہ ہے!

جیفری سیکز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ نہ صرف یورپی مفاد بلکہ پوری دنیا کو خطرے سے دوچار کر دے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬