‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2020 - 17:50
News ID: 441985
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اراکین سے ملاقات میں:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اراکین سے ملاقات میں سردار سلیمانی کو اسلامی اتحاد کا منادی جانا اور کہا: اتحاد اسلامی، عالم اسلام کی اہم ضرورت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اراکین سے ملاقات میں اس کونسل کے اراکین سے ملاقات پر اظھار مسرت کیا اور کہا: مغربی دنیا کی مڈیا کے پروپگنڈے اس بات کا موقع نہیں دیتے کہ دنیا ایران کو بخوبی پہچان سکے اور دنیا، ایران کے بارے میں اچھا نظریہ قائم کرسکے ، مگر اپ کی رپورٹ اس بات کی بیانگر ہے کہ اپ بخوبی مسائل و حقیقت کا تجزیہ و تحلیل کرلیتے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی کہ اج دنیائے اسلام کے پاس تمام منابع موجود ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہا: اگر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و ہمدلی موجود ہو تو کوئی بھی طاقت چاہے امریکا ہو چاہے دوسری طاقتیں، انہیں نہیں ہلاسکتیں اور مسلمانوں پر نہیں مسلط ہوسکتی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس وفد کے سربراہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اپ ایسی کونسل اور وفد کے سربراہ ہیں جس کا منشور اور وظیفہ اتحاد ہے ، اپ اس توفیق کی نعمت جسے خداوند متعال نے اپ کو عنایت کیا ہے شکر ادا کریئے ۔

اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں سردار شهید حاج قاسم سلیمانی کو اتحاد اسلامی کا منادی اور داعش کو نابود کرنے والا بتایا اور کہا: اسی بنیاد پر امریکا نے اس عظیم المرتبہ کمانڈر کو شھید کردیا ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا: ہماری قوم حد سے زیادہ پاکستانی عوام سے محبت کرتی ہے ، اپ مخلص اور حقیقت پسند لوگ اور اسلام کی ترقی و بلندی کے خواہاں ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے سنی اور شیعہ علماء کی قربت کا مطالبہ کیا اور اسلامی اتحاد کے لئے اہم جانا اور کہا: اسلامی جمھوریہ ایران انے والے بہت سارے  وفد اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اسلامی جمھوریہ ایران کی حقیقت اس سے کہیں مخلتف ہے جسے دنیا کا میڈیا خصوصا دشمن میڈیا پیش کرتا ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: علماء اور عالم اسلام کے ممتاز شخصیتیں نیز طلبا جس قدر ایک دوسرے سے نزدیک ہوں گے اور ایک دوسرے سے رابطہ رکھیں گے یہ اتحاد مستحکم اور مضبوط ہوتا جائے گا ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا: اگر ملت اسلامیہ ارادہ کرلے تو یقینا دشمن کے برابر کامیاب و پیروز ہوگی ، عراقیوں نے ارادہ کرلیا ہے کہ امریکن کو ملک بدر کرکے چھوڑیں گے تو ان کا یہ عمل لائق تحسین ہے کہ جسے مختلف میدانوں میں جامہ عمل پہنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں نے فرمایا: اپنے بچوں کو اور نوجوانوں کو ابتداء ہی میں، اسکولوں میں اتحاد کا درس دینا چاہئے جیسا کہ تکفیری، بچوں کو بچپنے سے ہی تکفیریت کا درس دیتے ہیں اور بچپنے ہیں میں انہیں شدت پسند بناتے ہیں ۔

اتحاد،عالم اسلام کی اہم ضرورت | قاسم سلیمانی کو داعش کو نابود کرنے کی سزا دی گئی | بچوں کو بچپنے سے اتحاد کا درس دیں


جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کے شر کو علاقہ سے دور کردیا | اتحاد اسلامی، عالم اسلام کی اہم ضرورت ہے

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اج دنیا کو اس بات کا یقین ہوچکا ہے کہ تکفیری انسانیت اور بشریت کی دشمن ہے، کہا: ہمیں ان حالات سے استفادہ کرنا چاہئے اور اتحاد اسلامی کی بنیادوں کو مستحکم کرنا چاہئے نیز دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے ان کے مقابل قیام کرنا چاہئے ۔

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں لگائیں کہا: ان کا تصور یہ تھا کہ ایران مٹ جائے گا اور ٹکڑے ہوجائے گا مگر اج ایرانیوں کی استقامت نے انہیں مضبوط کردیا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اخر میں ایران سفر کرنے والے پاکستانی علماء کی کامیابی کے لئے دعا کی کہ پروردگار انہیں ان کے مقصد خصوصا مسلمانوں کو متحد کرنے میں کامیاب کرے ۔ /۹۸۸/ ن

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۲ January ۲۰۲۰ - ۲۲:۴۵
احسننت
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬