‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2020 - 16:09
News ID: 442004
فونت
حزب اللہ عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے خصوصی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حزب اللہ عراق کے میزائل یونٹ نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

حزب اللہ عراق نے واضح کیا ہے کہ پیٹریاٹ سمیت کوئی بھی میزائل ڈیفینس سسٹم ہمارے میزائلوں کو روکنے اور منحرف کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔

بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

عراقی پارلیمینٹ نے بھی ایک قرارداد پاس کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی عوام نے جمعے کے روز دارالحکومت بغداد سمیت پورے ملک میں ملین مارچ کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۷ January ۲۰۲۰ - ۱۲:۱۴
این دیدارها بیشتر یک فرصت معنوی و معرفتی است. در این ایام یک فرصت بسیار عالی برای گفتگوی دینی و انتقال معارف دقیق و مهم دین، پدید می‌آید ولی ما طلبه‌ها معمولاً از این فرصت، استفاده نمی‌کنیم.
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬