‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2020 - 11:27
News ID: 442022
فونت
شیعہ مرجع تقلید نے ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کو لازم قرار دیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی المعلومہ سے رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے حرم مطهر امام حسین(ع) میں خطبہ جمعہ میں آیت اللہ سیستانی کا پیغام سنایا۔

آیت‌الله العظمی سیستانی نے بیان میں سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین پر قبضے کا پروگرام قرار دیا۔

شیعہ مرجع تقلید نے مظلوم فلسطین کی حمایت اور مقبوضہ علاقوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام مسلمانوں اور آزادی پسندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کردار ادا کریں۔

آیت‌الله العظمی سیستانی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ حالیہ تحریک کے دوران بہت سے بیگناہ فلسطینوں کا خون ناحق بہایا گیا اور ان پر تشدد ہوا ہے۔

شیعہ مرجع تقلید نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر تشدد کی بھی مذمت کی اور انکے حقوق کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

آیت‌الله العظمی سیستانی کی جانب سے ملک کے اندر بھی فورسز اور بعض سرکاری عمارتوں پر حملے اور نقصانات کی مذمت کی گیی ہے۔

شیعہ مرجع تقلید کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے حقوق لینے میں مدد نہیں مل سکتی اور نقصانات کا اندیشہ ہے۔

آیت‌الله سیستانی نے ملک کے اندر سیاسی اختلافات اور اس کے نتیجے میں حکومت کی تشکیل میں رکاوٹوں کے حوالے سے کہا کہ اس کا بہترین راہ حل ووٹ اور انتخابات کو کہا جاسکتا ہے۔

شیعہ مرجع تقلید نے انتخابات کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عوام کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ منتخب نمایندوں کو انتخاب کریں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬