01 February 2020 - 22:23
News ID: 442026
فونت
عامر اسماعیل:
اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر اسماعیل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ اے ٹی آئی بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو ملک بھر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے طور پر منائے گی۔

اس روز محکوم کشمیری قوم سے یکجہتی کے اظہار کیلئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی کشمیر ریلیاں، کانفرنسیں، مذاکرے، جلسے، جلوس منعقد کی جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انجمن طلباء اسلام 5 فروری کو بھارتی سفارتخانے سمیت دیگر سفیروں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو احتجاجی یاداشت بھی ارسال کرے گی۔

انجمن طلباء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا اے ٹی آئی کشمیریوں کے حق میں مہم جاری رکھے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، پوری وادی کشمیر جیل خانہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی طاقت کے ذریعے زیادہ دیر کشمیر پر اپنا قبضہ قائم نہیں رکھ سکے گا، مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بن کر رہے گا، بھارت اسرائیلی فارمولے کے تحت مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط قائم کر رہا ہے، مودی نے جنگ مسلط کی تو بھارت کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے، نوے لاکھ کشمیری بارہ لاکھ بھارتی فوج کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو دوسرا فلسطین نہیں بننے دیں گے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ سقوط ڈھاکہ سے کم سانحہ نہیں، کشمیر کی سنگین صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، کشمیر میں چھیڑ چھاڑ مودی کو مہنگی پڑے گی، بھارت اب زیادہ دیر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬