‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2020 - 23:27
News ID: 442035
فونت
حجت الاسلام شیخ نعمی قاسم :
حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین اور دنیا کی مجاہد اور مزاحمت کار قومیں ڈیل آف سینچری کو کبھی بھی نافذ ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نعمی قاسم نے اپنی ایک گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : صدی معاملہ ایک ناکام معاہدہ ہے۔

انہوں نے صدی معاملہ کے سلسلہ میں ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا : ٹرمپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطین اور دنیا کی مجاہد اور مزاحمت کار قومیں ڈیل آف سینچری کو کبھی بھی نافذ ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس بات کی اجازت بھی ہرگز نہيں دیں گی کہ اسرائیل غاصب ہونے ساتھ ساتھ اپنے غاصبانہ قبضوں کو قانونی شکل دے سکے۔

حجت الاسلام شیخ نعمی قاسم نے بیان کیا : فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں ہے، مشرقی اور مغربی بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور یہ وہیں چیز ہے جس پر ہم اعتقاد رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ عملی ہوکر رہے گا اور اس کے لئے کچھ قربانیاں اور وقت درکار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل امریکا اور اپنے بعض عرب غلام ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کی زمینوں کو قبضہ کرنے کو قانونی عمل قرار دینے کی کوشش میں ہے جو مجاہدین کے سخت مخالفت و استقامت سے ناکامی کی طرف گامزن ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬