06 February 2020 - 13:46
News ID: 442066
فونت
حماس کے مرکزی رہنما :
خالد مشعل نے کہا کہ صدی معاملہ نامی امریکی اسرائیلی امن منصوبہ مسئلۂ فلسطین کو سرے سے ختم کر دینے کی ایک سازش ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے اعلان کیا ہے کہ حماس، امریکی و اسرائیلی سازش "صدی کی ڈیل" کے بارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے اختیار کردہ موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

خالد مشعل نے فلسطینی اخبار "القدس" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ "سیکیورٹی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی" کے بارے میں محمود عباس اپنے بیان کو جلد ہی عملی جامہ پہنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "صدی کی ڈیل" نامی امریکی اسرائیلی امن منصوبہ مسئلۂ فلسطین کو سرے سے ختم کر دینے کی ایک سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ "قدس شریف"، اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق، اپنی سرزمینوں کی واپسی، خودمختاری اور ہمارے تمام کے تمام قیدیوں کی آزادی کے بغیر فلسطینی حکومت کا کوئی تصور ہی ممکن نہیں۔

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی و اسرائیلی سازش "صدی کی ڈیل" کی مذمت میں فلسطینیوں کے بےمثال اجتماعات نے اُسے ایک ناکام منصوبے میں تبدیل کر دیا ہے جو کبھی عملی جامہ نہیں پہن سکے گا چاہے اس شکست خوردہ منصوبے کو خطے اور عالمی سطح پر کیسی ہی سیاسی کوریج دیدی جائے کیونکہ یہ فلسطینی قوم ہے جو اس حق کی مالک ہے۔

خالد مشعل نے بعض عرب ممالک کیطرف سے "صدی کی ڈیل" کی کھلی حمایت کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور جان جائیں گے کہ مسئلۂ فلسطین کیساتھ کھلواڑ ممکن نہیں اور نہ ہی فلسطینی قوم اسے قبول کرے گی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج فلسطینی صفوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے، اختلافات کو ختم کرنے، دوستیوں کو آگے بڑھانے اور ایک مشترکہ رہبر پر حقیقی اتفاق کرنے کا بہترین وقت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬