09 February 2020 - 11:34
News ID: 442077
فونت
آیت الله اعرافی:
آیت الله اعرافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قاسم سلیمانی کو شہید کر کے اسلام دشمن یہ نہ سمجھے کہ ان کی شہادت سے ایران مایوس ہے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا ہر آدمی قاسم سلیمانی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی پور ہندوستان میں انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام بروز اتوار 9 فروری مسجد جعفریہ علی پور بنگلور میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم منایا گیا بعد نماز ظہر ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران سے تشریف لائے مہمان عالم دین آیت اللہ رضا اعرافی جو دینی مدارس کے سربراہ اور امام جمعہ قم ہیں۔

انھوں نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ قاسم سلیمانی کو شہید کر کے اسلام دشمن یہ نہ سمجھے کہ ان کی شہادت سے ایران مایوس ہے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا ہر آدمی قاسم سلیمانی ہے آیت الله اعرافی نے قاسم سلیمانی کی زندگی کے حالات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ قاسم سلیمانی ہمیشہ اتحاد کا نعرہ بلند کرتے رہے مسلمانوں میں آپسی اختلافات کو دور کرنے کی تلقین کرتے تھے ان کی نگاہ میں سنی شیعہ اور تمام مذہبی فرقے ایک نظر آتے تھے خصوصا فلسطین کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے پیش پیش رہا کرتے تھے۔

اطلاع کے مطابق اس پروگرم میں بڑی تعداد میں اسکول کے طلباء اساتذہ علماء مومنین نے حصہ لیا ذاکرین نے تقریر کی اور شعراء نے کلام پڑھا و نورالثقلین کے نوجوانوں نے ترانہ پیش کیا۔

مہمان عالم دین کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا اسلام زندہ باد اور امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے خوب نعرے لگائے گئے مولانا محمد علی امام جمعہ نے آپکے استقبال میں چند کلمات کہے و رکن وقف بورڈ مولانا اظہر حسین نے مصائب کربلا بیان کئے۔ اور نظامت کے فرائض ناطق علی پوری انجام دے رہے تھے۔ آخر میں مولانا حسیب الحسن نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬