09 February 2020 - 12:54
News ID: 442081
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی :
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے با برکت خون کی وجہ سے علاقے سے امریکی وجود ختم ہونے کو ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل رات قم میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام یہ تصور کرتے تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے استقامتی محاذ کمزور پڑ جائیگا لیکن ایران، شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں استقامتی محاذ بھرپور طاقت و توانائی کے ساتھ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے سینچری ڈیل کو احمقانہ اور خبیثانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطین کے تمام گروہوں کےمتحد ہونے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اچھی طرح اب اندازہ ہو گیا ہے کہ اس نے کتبی بڑی غلطی کی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ شہد قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی جہلم کی مجالس دنیا کے مختلف گوشہ میں منعقد کی جا رہی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬