‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2020 - 15:24
News ID: 442083
فونت
مولانا سید صفی حیدر :
تنظیم المکاتب ھندوستان کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے جاری کردہ بیان میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالسویں سالگرہ کی عالم اسلام کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے مبارک باد کہا کہ اسلامی انقلاب نے دین کی تبلیغ اور انسانی اقدار کی خدمت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالسویں سالگرہ کی مبارک باد عالم اسلام کی خدمت میں پیش کرتے ہوے تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے بیان جاری کیا ۔

انہوں نے کہا: رہبرکبیر انقلاب، بانی اسلامی جمھوریہ ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کی عظیم قیادت نے انسانیت پر ظلم و ستم کرنے والے شاہی نظام کا تختہ پلٹ کر عادل فقیہ کے زیر نگرانی اسلامی جمھورہی نظام کو قائم کیا تا کہ انسانی اقدار کی پاسبانی ہو اور اللہ کے بنائے نظام کو نافذ کر کے زمین سے ظلم و ستم کا صفایا کیا جا سکے اور کمزوروں کا استحصال بند ہو، اس انقلاب سے ایسا نور پھیلا جس نے نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں کو قوت دی اور انکو ظالم کے خلاف احتجاج کا حوصلہ بخشا۔

سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا انقلاب سے قبل عالمی استکبار پوری دنیا میں بغیر کسی روک ٹوک کے من مانی کر رہا تھا لیکن یہ اسلامی انقلاب کی برکت ہے کہ آج صرف عرب علاقہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم ظالموں سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اسی لئے عالمی استکبار اس مقدس انقلاب کو اپنی آنکھ کا کانٹا سمجھ رہا ہے۔

سربراہ تنظیم المکاتب نے کہا کہ انقلاب نے عالم انسانیت کو انسانی اقدار پر جینے کا ہنر دیا، اور حصول حکومت کے اصلی مقصدکو دنیا کے سامنے پیش کیا کہ اسلام حکومت و سیاست کو وسیلہ اور ذریعہ، اور خدا و بندگان خدا کے حقوق کی ادائگی کو مقصد اور اپنا نصب العین سمجھتا ہے۔

مولانا صفی حیدر صاحب قبلہ نے فرمایا رہبر انقلاب دام ظلہ کی مدبرو بصیرقیادت میں امریکہ اور اسرائیل کی انسانیت دشمن سازشوں اور انکے زرخرید داعش جیسے دھشت گرد گروہوں کی شکست فاش اسی انقلاب کے برکات و آثار میں شامل ہے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی المھندس اسی مکتب انقلاب کے ہونہار شاگرد اور اسلامی نظام کے سپاہی تھے جنھوں نے عالمی دھشتگردی کا زندگی بھر مقابلہ کیا اور اسی مقابلہ میں شھید ہوئے۔

ہر انسانیت دوست کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اس نظام کی حمایت کرے اور اسکی بقا اور دشمنوں کے شر سے حفاظت کی دعا کرے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬