‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2020 - 15:58
News ID: 442084
فونت
انقلاب اسلامی کی ۴۲ ویں سالگرہ کے موقع پر؛
انقلاب اسلامی کی ۴۲ ویں سالگرہ کے موقع پر جموں کشمیر میں مختلف مقامی کمیٹیوں کے زیراھتمام عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر کی مختلف کمیٹیوں نے انقلاب اسلامی کی ۴۲ ویں سالگرہ کو پورے شان و شوکت کے ساتھ منایا ۔

اس پروگرام میں مقامی اور بین الاقوامی علمائے کرام کے ساتھ ساتھ مختلف طبقہ کی عوام نے شرکت کی ۔

پروگرام دو نشستوں میں منعقد ہوا ، پہلی نشست کی صدارت حجت الاسلام و المسلمین رستم نژاد نے کی  اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ اقا غلام رسول نوری نے دوسری نشست کی صدارت کے فرائض انجام دیئے ۔

حج الاسلام و المسلمین سید صادق حسین قمی ، جامعہ امام خمینی رہ کے مدیر شیخ صادق حسین لطفی ، شیخ بشیر احمد بٹ، حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام پونچھ کے مدیر سید مختار حسین جعفری ، سید کرامت حسین ، سید محمد کوثر جعفری، شیخ محمد انصاری،  مسجد امام رضا علیہ السلام بٹھنڈی کے امام جمعہ و جماعت سید زوار حسین جعفری ، شیخ محمد علی زمانی ، سید احمد رضوی ، سید باقر رضوی ، سید محمد موسوی، و دیگر مقامی شخصیتیں مھمانان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔

جموں کشمیر میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

جموں کشمیر میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬