12 February 2020 - 21:42
News ID: 442105
فونت
23 فروری کو اسلامی یوم عالم خواتین کے مناسبت سے یوم فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں علمائے کرام خطاب کرینگے، جبکہ نئے سال کیلئے اصغریہ خواتین کی نئے میر کارواں کا اعلان کیا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان تربیت اولاد و یوم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا 21، 22 اور 23 فروری بروز جمعہ، ہفتہ اور اتور کو بنگل خان چانڈیو ضلع خیرپور میرس میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، دانشور حضرات، اصغریہ خواتین کی مرکزی عہدیداران خطاب کرینگی۔

کنونشن میں اضلاع، ڈویژں اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی، جبکہ احتساب کا مرحلہ بھی ہوگا۔ کنونشن کے دروران موضوعاتی دروس، علمی اور فکری نشستیں اور اجتماعی مباحثہ ہوگا۔

کنونشن کے آخری روز 23 فروری کو اسلامی یوم عالم خواتین کے مناسبت سے یوم فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں علمائے کرام خطاب کرینگے، جبکہ نئے سال کیلئے اصغریہ خواتین کی نئے میر کارواں کا اعلان کیا جائے گا۔ کنونشن میں سندھ بھر سے خواتین کے قافلے شرکت کریں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬