21 February 2020 - 12:24
News ID: 442149
فونت
آج صبح آٹح بجے سے مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ہوئ یے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح آٹح بجے سے مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ  شروع ہوئ یے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کی انتخابی ۲۱ فروری صبح شروع ہوئی ہے جس میں شرکت کے لوگوں میں خاص اہتمام پایا جا رہا ہے ۔

اس انتخابات کے لئے ۱۳ فروری سے امیدوار تشہیراتی و کمپینینگ کا کام شروع کیا تھا جو جعمرات 20 فروری کو صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔ اس کے بعد آج 21 فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔

ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جبکہ ستاون ملین نو لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو انسٹھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں انتخابات میں ہمیشہ لوگوں کی شرکت قابل دید ہوتی ہے اس کے باوجود بعض عناد پسند حکومت اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اسی طرح میڈیہ بھی اپنی صحافت کی صحیح ذمہ داری ادا نہیں کرتی ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬