24 February 2020 - 12:19
News ID: 442167
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع میں ایرانی دانشوروں اور ماہرافراد کی لگن اور محنت سے کورونا وائرس کو تشخیص دینے والی پہلی کٹ کا نمونہ تیار کر لیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع میں ایرانی دانشوروں اور ماہرافراد کی لگن اور محنت سے کورونا وائرس کو تشخیص دینے والی پہلی کٹ کا نمونہ تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ کٹ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی بیماری کا پتہ لگانے والی پہلی اور اصلی کٹ ہے جو پہلی مرتبہ ایران میں تیار کی گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں نئے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں نیوکورونا وائرس کے اٹھہتر ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے دوہزار چار سو چونسٹھ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخری ایام میں کورونا وائرس مشرقی چین کے شہرووہان میں سامنے آیا اور اب یہ چین کے تیس صوبوں کے علاوہ کم از کم پچیس دیگر ملکوں میں بھی سرایت کر چکا ہے۔اس وقت بہت سے ممالک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے چین سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کو دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ کر دیتے ہیں تاکہ انکے اس وائرس میں مبتلا نہ ہونے کی جانب سے مکمل اطمینان حاصل کیا جا سکے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬