‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2020 - 16:09
News ID: 442189
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں اسے صرف اپنے استعماری اہداف کی فکر ہے ، ہندوستان کو تھپکی اور دفاعی سازو سامان کے وعدے ،پاکستان کو صرف دلاسہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ھندوستان اور وہاں انتہاء پسندوں کی جانب سے مسلم آبادیوں ، مسجد و مزار سمیت درجن سے زائد شہریوں کے قتل ، املاک کو نقصان اور ٹرمپ مودی کے مشترکہ اعلامیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوگئی ہے کہ ٹرمپ اور مودی دونوں استعماری اہداف کے حوالے سے ایک صفحے پر ہیں، ٹرمپ کے دورہ ھندوستان پر دلی سمیت دیگر مقامات پر جس طرح مسجد، مزار اور مسلم آبادیوں پر انتہاء پسندانہ حملے ہوئے جبکہ متعدد شہری اس انتہاء پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے وہ ان نام نہاد جمہوری رہنماﺅں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

انہوں نے کہا: ٹرمپ کا ھندوستان کی شہریت بل سے اظہار لاتعلقی اور صرف تجارتی و دفاعی ایشوز پر بات کرنا واضح کررہا ہے کہ امریکی استعمار کو اپنے اہداف کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، ٹرمپ ، مودی کے مشترکہ اعلامیہ نے بھی پاکستان کے حوالے سے ان کے مکروہ عزائم واضح کردیئے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پہلے بھی کہہ چکے کہ کشمیر کے حوالے سے امریکی ثالثی بھی نام نہاد ڈیل آف سنچری کی طرح ہی ہوگی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ایک طرف امریکہ ھندوستان کو تھپکی دیتے ہوئے اس کے مقبوضہ کشمیر میں روا رکھے گئے مظالم پر شہ دیتاہے تو دوسری جانب انڈیا کے اندر جاری مودی انتہاء پسندانہ کارروائیوں کو نظر انداز بھی کردیتا ہے اور اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرا ر دیتاہے مگر اپنے دورہ کے اختتام پر ایک طرف ہندوستان کو تھپکی کے ساتھ بھاری دفاعی سازو سامان کی یقین دہانیاں تو دوسری طرف پاکستان کو ڈکٹیشن دینے کی کوشش کرتاہے اور ساتھ ہی کشمیر کے معاملے پر دلاسہ بھی دیتا ہے جس سے اسکا دہرا معیار کھل کر سامنے آرہا ہے، ایسی کی سازشی پالیسی مشرق وسطیٰ میں بھی امریکہ روا رکھے ہوئے ہے، ہم ایک مرتبہ پھر متوجہ کرتے ہیں کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہا جائے، امریکہ کی کشمیر پر ثالثی بھی فلسطین کے امن منصوبے کے نام پر نام نہاد ڈیل آف سنچری کی طرح ہی ہوگی، اس حوالے سے اب کشمیری رہنماﺅں کی جانب سے بھی کچھ تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے جسے مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬