26 February 2020 - 23:22
News ID: 442191
فونت
لاہو ر پاکستان میں مقیم ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کا جامعہ المنتظر کا دورہ کیا اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے لاہور میں حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کے دورہ کے درمیان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، انہیں عظیم دینی درس گاہ کے مختلف شعبہ جات اور جامع مسجد علی سے اشنائی کرائی گئی ۔

علامہ نیاز نقوی نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ 1954 سے جامعہ المنتظر علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور وفاق المدارس الشیعہ کا ہیڈکوارٹر بھی ہے

وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ملحق مدارس کی تعداد تقریباً 500 ہے، جن میں 150 طالبات کے مدارس بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی عوام اور مدارس دینیہ کے درمیان اتحاد وحدت کی فضا موجود ہے۔ پانچوں وفاق المدارس اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم پر متحد اور مربوط ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬